ماہ مبارک (رمضان)
*خامہ فرسائی*
اس مرتبہ ماہ مبارک میں میری بھی خواہش تھی کہ میں پورے روزے رکھوں اور 7 وقت کی نماز ادا کروں ۔
اس سال تہجد اور اشراق پڑھنے کا بھی پروگرام تھا ۔ اگر آپ کسی پر یہ بات ظاہر نہ کریں تو پھر آپ سے کیا پردہ ۔ میں نے مسلم گھرانہ میں پیدا ہونے کے باوجود ایسی زندگی گزاری ہے کہ مجھے کچھ بھی سمجھا جا سکتا تھا مگر مسلمان نہیں ۔ ساری زندگی میں نے اپنے محلے کے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھّا
۔۔اور صورت حال حرف بہ حرف یہ تھی کہ بوڑھے بھی مجھ سے خفا ہیں اور بچے بھی ناخوش
*کڑوا تھا میں لوگوں کے لیے بن نہ سکا قند* ۔
لیکن ایک فقیر کی دعاؤں کے طفیل مجھے سنبھلنے کا موقع مل گیا ۔ اور میں نے بالاخر یہ فیصلہ کر ہی لیا کہ میں ایسی زندگی گزاروں گا کہ اللہ بھی مجھ سے راضی رہے اور اس کے بندے بھی ۔۔
یار زندہ صحبت باقی 🖋️
✍️ نادر بھوپالی
Reyaan
17-Apr-2022 09:53 PM
Very nice 👍🏼
Reply
Gunjan Kamal
16-Apr-2022 06:09 AM
Very nice 👌
Reply
Sobhna tiwari
15-Apr-2022 09:02 PM
Good👍🏻👍🏻
Reply